حق پرست اراکین اسمبلی فوری طور پر ایسے قوانین منظور کروائیں جن کے ذریعہ پورے ملک میں جعلی پیروں، عاملوں، کالا جادو کرنے والوں اور جادو کا توڑ کرنے کے دعوے کرنے والوں کے کاروبار کو غیر قانونی قرار دیکر ایسا عمل کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جاسکے، الطاف حسین
گذشتہ چند روز میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات جعلی پیروں عاملوں اور حکیموں کے گھناؤنے کردار کا واضح ثبوت ہیں
جن علاقوں میں جعلی پیروں اور جعلی حکیموں کا کاروبار چل رہا ہے وہاں کی پولیس کے خلاف بھی کاروائی کی جائے، الطاف حسین
دنیا کے تمام مہذب اور تعلیم یافتہ ممالک اور معاشروں میں کالے علم اور کالے جادو کے گھناؤنے کاروبار پر مکمل پر پابندی عائد ہے
یہ غیر انسانی کاروبار صرف چند چھاپوں اور چند افراد کی گرفتاریوں سے حل نہیں ہوگا
سخت ترین قوانین بنا کر جعلی پیروں، عاملوں اور جوان بنانے کے دعوے کرنے اور انہیں زہر آلود ادویات بیچنے والوں کے کاروبار کو غیر قانونی قرار دیکر ان کے خلاف مستقل بنیادوں پر کارروائی کی جائے
لندن ۔۔14اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے تمام حق پرست اراکین اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ایوانوں سے فوری طور پر ایسے قوانین منظور کروائیں جن کے ذریعہ پورے ملک میں جعلی پیروں ،عاملوں ،کالا جادو کرنے والوں اور جادو کا توڑ کرنے کے دعوے کرنے والوں کے کاروبار کو غیر قانونی قرار دیکر ایسا عمل کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جاسکے ۔اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ دنیا کے تمام مہذب اور تعلیم یافتہ ممالک اور معاشروں میں کالے علم اور کالے جادو کے گھناؤنے کا روبار پر مکمل پر پابند ی عائد ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں ان لوگوں کا کاروبار عروج پر ہے ،ہر شہر قصبہ اور گاؤ ں کی دیواریں ان جعلی پیروں وعاملوں اور از سر نو جوان کردینے والے جعلی حکیموں کے اشتہارات سے بھری ہوئی ہیں جنکے زریعہ یہ عیار اور مکار افراد عوام کو دھوکہ دیکرنہ صرف انہیں لوٹ رہے ہیں بلکہ موت سے بھی ہمکنا ر کر رہے ہیں ۔ گذشتہ چند روز میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات ان جعلی پیروں، عاملوں اور حکیموں کے گھناؤنے کر دار کا واضح ثبوت ہیں ۔ یہ غیر انسانی کاروبار صرف چند چھا پوں اور چند افراد کی گرفتاریوں سے حل نہیں ہوگا ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس گھناؤنے کار وبار کے خلاف سخت ترین قوانین بنا کر جعلی پیروں ، عاملوں اور جوان بنانے کے دعوے کرنے اورانہیں زہر آلود ادویات بیچنے والوں کے کاروبار کو غیر قانونی قرا ر دیکر ان کے خلاف مستقل بنیادوں پر کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی بھی ضرورت ہے کہ جن علاقوں میں جعلی پیروں ،عاملوں اور جعلی حکیموں کا کاروبار چل رہا ہے وہاں کی پولیس کے خلاف بھی کاروائی کی جائے ۔