کراچی میں سادہ لباس میں ملبوس نقاب پوش اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنوں کی غیرقانونی گرفتاریوں کی بڑھتی ہوئی وارداتیں تشویشناک ہیں۔ الطاف حسین
آئی جی سندھ اقبال محمود، ڈی آئی جی کراچی شاہد حیات اور ڈی جی رینجرز جنرل رضوان اختر سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں اور انکے اہل خانہ کی گرفتاریوں کا نوٹس لیں اور لاپتہ کارکنوں کو فوری بازیاب کرائیں
جو اہلکار غیرقانونی گرفتاریوں میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے
کراچی میں سرگرم عمل ڈیتھ اسکواڈ کی غیرقانونی سرگرمیاں فوری روکی جائیں ورنہ عوام اس غیرقانونی، غیر آئینی، غیر انسانی اور غیرجمہوری عمل کے خلاف بھرپور احتجاج پر مجبور ہوں گے
لندن ۔۔۔14 اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کراچی کے مختلف علاقوں سے سادہ لباس میں ملبوس نقاب پوش اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنوں کی غیرقانونی گرفتاریوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر گہری تشویش کااظہارکیاہے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے ڈی آئی جی کراچی شاہدحیات ، آئی جی سندھ اقبال محمود اورڈی جی رینجرز جنرل رضوان اختر سے پرذور مطالبہ کیا کہ وہ سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں اوران کے اہل خانہ کی گرفتاریوں کانوٹس لیں اور لاپتہ کارکنوں کو فوری بازیاب کرائیں۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیاکہ جواہلکار اس غیرقانونی عمل میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اورکراچی میں سرگرم عمل ڈیتھ اسکواڈ کی غیرقانونی سرگرمیاں فوری روکی جائیں ورنہ عوام اس غیرقانونی، غیرآئینی ، غیرانسانی اورغیرجمہوری عمل کے خلاف بھرپور احتجاج پر مجبورہوں گے۔