متحدہ قومی موومنٹ گلستا ن جو ہر سیکٹرکے کا رکن عر فا ن محمو د سینکڑوں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان شہداء قبرستان سپردخاک
نمازجنازہ اورتدفین میں رابطہ کمیٹی ،حق پرست نمائندوں اوردیگرذمہ داران وکارکنان کی شرکت
کر اچی ۔۔۔ 13اپر یل 2014ء
گذشتہ شب مسلح موٹرسائیکل سواردہشت گردوں کی فائرنگ سے شہیدہونے والے متحدہ قومی موومنٹ گلستا ن جو ہر سیکٹر یو نٹ Aکے کا رکن عر فا ن محمو د شہیدکو اتوارکے روز سینکڑوں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان شہداء قبرستان عزیزآباد میں سپر دخاک کر دیا گیاہے ۔اس سے قبل شہید کی نما ز جنا زہ بعدنمازظہرسروس روڈنزدپرفیوم چوک گلستان جوہرمیں ادا کی گئی۔ نما ز جنا زہ اور تد فین میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن گلفرا ز خٹک ، حق پر ست اراکین قو می و صو با ئی اسمبلی اقبال محمدعلی،اتضیٰ فاروقی،افتخارعالم،عدنان احمد، کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچا رج و اراکین ،گلستان جوہرسیکٹرکمیٹی کے ارکان،علاقائی یو نٹ کمیٹیوں کے عہدیداران، کا رکنا ن ،ہمدر دوں اور شہید کی عزیز واقارب نے بھی بڑی تعداد میں شر کت کی اورعرفان محمودشہیدکی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی اورسوگوارلواحقین کے صبرجمیل کیلئے دعائیں کیں۔