ایم کیو ایم کے کارکنان کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔13؍ اپریل 20114ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ 136کے کارکن مشتاق احمد ، ایم کیو ایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی ، ابراہیم حیدری سیکٹر یونٹ الیاس گوٹھ کے کارکن آفتاب اسلم اور سندھ تنظیمی کمیٹی نوابشاہ زون ، یونٹ 2کے کارکن سہیل علی بھٹی، نوابشاہ زون یونٹ 04-Aکے کارکن محمد اقبال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحومین کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔(آمین