پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم سکھ برادری کو جناب الطاف حسین کی جانب سے ان کے مذہبی تہوار ’’بیساکھی ‘‘ کی دلی مبارکباد
ایم کیوایم تمام مذاہب کا عملی طور پر احترام کرتی ہے، الطاف حسین
احترام انسانیت کے فلسفہ پر عمل پیرا ہوکر مذاہب کے درمیان دوریوں اور نفرتوں کا خاتمہ کیاجاسکتا ہے ، الطاف حسین
سکھ برادری بیساکھی کے تہوار کے موقع پر اپنی عبادات میں ملک کی ترقی و خوشحالی ، دہشت گردی کے خاتمہ اورایم کیوایم کے
حق پرستانہ مشن ، مقصد اور نظریئے کی کامیابی کیلئے دعا کریں ، الطاف حسین کی اپیل
لندن۔۔۔13، اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ’’سکھ برادری کو ان کے مذہبی تہوار ’’بیساکھی ‘‘ کی دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ بیساکھی کے تہوار کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم تمام مذاہب کا عملی طور پر احترام کرتی ہے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ہمیشہ سے کردار ادا کرتی آئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کے تمام مذاہب کی تعلیمات میں احترام انسانیت کا درس ملتا ہے اور اسی احترام انسانیت کے فلسفہ پر عمل پیرا ہوکر مذاہب کے درمیان دوریوں اور نفرتوں کا خاتمہ کیاجاسکتا ہے ۔ جناب الطا ف حسین نے سکھ برادری سے اپیل کی کہ وہ ویساکھی کے موقع پر اپنی عبادات میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی ، دہشت گردی کے خاتمے ، امن و امان کے قیام اور ایم کیوایم کے حق پرستانہ مشن ، مقصد اور نظریئے کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کریں ۔