لاہور میں اچھرہ کے علاقے پاکستا ن چوک پر دھماکہ کی الطاف حسین کی مذمت
جو عناصر معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں وہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں
واقعہ کا فوری نوٹس لیاجائے اس میں ملوث سفاک دہشت گردعناصر کو قانون کی گرفت میں لاتے ہوئے عبرتناک سزا دی جائے
واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد سے ہمدری کا اظہار اور ان کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے دعا
ملک بھر کے عوام وکارکنان غیر ضروری نقل وحرکت سے پرہیز کریں،الطاف حسین کی اپیل
کسی بھی مشکوک چیز کو دیکھتے ہی متعلقہ تھانوں ،سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو آگاہ کریں
لندن ۔۔10اپریل 2014ء
متحد ہ قومی مو ومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے لاہور میں اچھرہ کے علاقے پاکستا ن چوک پر دھماکہ کی شدید الفا ظ میں مذمت کی ہے اور واقعہ میں متعدد افراد کے زخمی ہونے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے واقعہ کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو عناصر معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں اور انہیں خاک وخون میں نہلارہے ہیں ان کا کوئی مذہب نہیں ہے جبکہ یہ سفاک عناصر مسلمان تو کجا انسان بھی کہلا نے کے مستحق نہیں ہیں اور ایسے عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ایسے عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے معصوم شہریوں کو تحفظ فراہم کرے ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت ممنون حسین ،وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان او روزیر اعلیٰ پنجاب میں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقعہ کا فوری نوٹس لیں اور اس میں ملوث سفاک دہشت گردعناصر کو قانون کی گرفت میں لاتے ہوئے عبرتناک سزا دی جائے ۔ انہوں نے واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد سے ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔ جناب الطاف حسین نے ملک بھر کے عوام وکارکن سے پروزور اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری نقل وحرکت سے پرہیز کریں اور رات گئے چوراہوں ،بازاروں ،ہوٹلوں پر بیٹھنے سے احتیاط کریں او رکسی بھی مشکوک چیز کو دیکھتے ہی متعلقہ تھانوں ،سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو آگاہ کریں ۔