ایم کیو ایم خیرپورزون کے رکن یاسین شیخ کے انتقال پر الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن:۔۔۔10/ اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم خیرپورزون کے رکن یاسین شیخ کے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں انتقال پرانتہائی دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم یاسین شیخ کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔ اپنے بیان میں انھوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرما کر انکے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق و ہمت عطا فرمائے۔ (آمین ثمہ آمین)