کارکنان اورحق پرست عوام شیخ یاسین اور رجب کی جلدومکمل صحتیابی کیلئے دعا کریں،الطاف حسین کی اپیل
ایم کیو ایم خیرپورزون کے رکن یاسین شیخ اور راہوجا یونٹ کے انچارج رجب کے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے پر الطاف حسین کا اظہار تشویش
لندن:۔۔09؍ اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم خیرپورزون کے رکن یاسین شیخ اور راہو جا کے یونٹ انچارج رجب کے ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے پرتشویش کا اظہارکیاہے اوران کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعاکی ہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام کارکنان اور حق پرست عوام خصوصاًماؤں ، بہنوں ، بزرگوں اور نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یاسین شیخ اور رجب کی صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا ئیں کریں ۔