ایم کیوایم کے کارکنان و عوام پیر و دھائی سبزی منڈی بم دھماکہ کے زخمیوں کو مقامی اسپتال پہنچ کر زیادہ سے زیادہ خون کے عطیات دیں ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی اپیل
بم دھماکہ کے زخمیوں کو خون کے عطیات کی اشد ضرورت ہے اورخون کے عطیات دیکر زخمیوں کو بچایا جاسکتا ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔9، اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں رہائش پذیر ایم کیوایم کے کارکنان اور عوام سے ہمدردانہ اپیل کی ہے کہ وہ پیر ودھائی سبزی منڈی کے قریب بم دھماکہ کے زخمیوں کو مقامی اسپتال پہنچ کر زیادہ سے زیادہ خون سے عطیات دیں۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پیر و دھائی سبزی منڈی بم دھماکہ میں درجنوں بے گناہ افراد زخمی ہیں جواس وقت زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں اور انہیں خون کے عطیات کی اشد ضرورت ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بم دھماکہ کے زخمیوں کو خون کے عطیات دیکر ان کی زندگیوں کو نہ صرف بچایا جاسکتا ہے بلکہ یہ عمل انسانیت کی خدمت کا بہترین عمل ہے ۔