اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں کامیابی پرٹیم کے وطن واپسی پرحق پرست ارکان اسمبلی کا کراچی ایئرپورٹ پرپرتپاک استقبال
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ اور کامیابی پر مبارکباد دی گئی
علاقے کے بچوں کی ٹیم نہیں ہے کہ بلکہ پورے پاکستان کے بچوں کی ہیں، حق پرست ارکان اسمبلی
سندھ حکومت ، اسٹرئٹ چائلڈ ٹیم کے کھلاڑیوں گولڈمیڈل سے نوازاہ جائے اور ساتھ ہی ان کو نقد انعام بھی دی جائے تاکہ ان کی حوصلہ ا فزائی ہوسکے۔ارکان اسمبلی کا مطالبہ
کراچی۔۔۔8اپریل2014ء
اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ میں کامیابی پرٹیم کے وطن واپسی پرحق پرست ارکان اسمبلی ان کا کراچی ایئرپورٹپرپرتپاک استقبال کیا گیا اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ اور کامیابی پر مبارکباد دی گئی ۔ حق پر ست ارکان نے اسمبلی نے اسٹریٹ چلڈرن ٹیم نے جس طرح ورلڈ کپ میں شاندار کار کردگی دکھائی گئی ہے اس پر پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسٹرئٹ چائلڈ ٹیم کی کامیاب پاکستان میں کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ علاقے کے بچوں کی ٹیم نہیں ہے کہ بلکہ پورے پاکستان کے بچوں کی ہیں ۔انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹرئٹ چائلڈ ٹیم کے کھلاڑیوں گولڈمیڈل سے نوازاہ جائے اور ساتھ ہی ان کو نقد انعام بھی دی جائے تاکہ ان کی حوصلہ ا فزائی ہوسکے۔