گارڈن کے علاقے میں بینک اورشہریوں کے لاکرزلٹنے کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ خواجہ اظہارالحسن
پولیس، رینجرز،ایف سی کے ہزاروں اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود بینک ڈکیتیوں، لوٹ مار اوراغوابرائے تاوان کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے
آج بھی گارڈن ویسٹ کے علاقے میں بینک کے لاکرزسے شہریوں کی عمربھرکی جمع پونجی لوٹ لی گئی
گارڈن ویسٹ میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں ملوث ڈاکوؤں کوفی الفورگرفتارکیاجائے
جن شہریوں کے لاکرزلوٹ لئے گئے ان کے نقصانات کاازالہ کیاجائے۔سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کےڈپٹی پارلیمانی لیڈرخواجہ اظہارالحسن کامطالبہ
کراچی ۔۔۔6 اپریل 2014ء
سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈرخواجہ اظہارالحسن نے گارڈن ویسٹ کے علاقے میں بینک اورشہریوں کے لاکرزلٹنے کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ شہرمیں پولیس، رینجرز،ایف سی اوردیگراداروں کے ہزاروں اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود بینک ڈکیتیوں، لوٹ مار اوراغوابرائے تاوان کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ،بینک ڈکیتیوں میں شہریوں کی عمربھرکی جمع پونجی لوٹی جارہی ہے ،طرح طرح سے کراچی کے شہریوں کولوٹاجارہاہے مگرتمام ترحکومتی دعووں کے باوجودشہریوں کی جان ومال کو تحفظ فراہم نہیں کیاجارہاہے۔آج بھی گارڈن ویسٹ کے علاقے میں بینک کے لاکرزسے شہریوں کی عمربھرکی جمع پونجی لوٹ لی گئی۔خواجہ اظہارالحسن نے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد، وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اورپولیس ورینجرزکے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ شہرمیں بینک ڈکیتیوں اورلوٹ مار کی بڑھتی ہوئی واردارتوں کافوری نوٹس لیاجائے ، گارڈن ویسٹ میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں ملوث ڈاکوؤں کوفی الفورگرفتارکیاجائے اور جن شہریوں کے لاکرزلوٹ لئے گئے ان کے نقصانات کاازالہ کیاجائے۔خواجہ اظہارالحسن نے متاثرہ شہریوں سے دلی ہمدردی کااظہارکیا۔