حب ریور روڈ پر مسافر بس الٹ جانے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق و زخمی ہونے پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
رابطہ کمیٹی کا متاثرین کے لواحقین سے اظہار ہمدردی ، جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کے لئے جلد و مکمل صحتیابی کی دعا
کراچی:۔۔5؍اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حب ریورڈ پر مسافر بس الٹ جانے کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغرفت فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی عطا فرمائے ۔ (آمین)