چکوال کے علاقے ماڈرن کلہ میں ٹرک کے حادثے میں متعدد افراد کے جاں بحق و زخمی ہونے پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
ٹریفک پولیس ان حادثات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرنے سے قاصر نظر آرہی ہے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
رابطہ کمیٹی کا لواحقین سے اظہار ہمدردی، جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کیلئے جلد و مکمل صحتیابی کی دعا
حکومت، ٹریفک پولیس اور متعلقہ حکام ملک بھر میں ٹریفک قوانین کی پا بندی سختی سے یقینی بنائیں، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔۔05-اپریل2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے چکوال کے علاقے ماڈرن کلہ میں ٹرک کھائی میں گر جانے کے باعث متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کے افسوس ناک واقع پر گہرے دکھ اور افسوس کاا ظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں کے دوران ملک میں سنگین ٹریفک حادثات اور ان حادثات کے نتیجے میں متعدد قیمتی انسانی جانوں کا ضیا ع معمول بن گیا ہے اور ایسا لگتا ہے جیسے ٹریفک پولیس ان حادثات کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرنے سے قاصرہے ۔اس موقع پر رابطہ کمٹی نے متاثرین کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ٹرک حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور زخمیوں کیلئے جلد و مکمل صحتیابی کی دعا کی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت اور متعلقہ حکام سے اپنے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملک میں ٹریفک قوانین کی پا بندی یقینی بنائیں اور عوام کو ٹریفک قوانین سے آگہی فراہم کرنے کے لیے موثر و منظم اقدامات برو ئے کار لائے جائیں۔