مہاجر رابطہ کونسل کے جنرل سیکریٹری ارشد صدیقی کی ہمشیرہ شمیم کوثر کے انتقال پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
کراچی ۔۔۔ 04مارچ 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مہاجر رابطہ کونسل کے جنرل سیکریٹری ارشد صدیقی کی ہمشیرہ محترمہ شمیم کوثر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ شمیم کوثر کے سوگوار لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ ر ب العز ت مرحومہ شمیم کوثر کے درجات بلند فرماکر انھیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق عطا کرے ۔ آمین ثمہ آمین