کارکنان سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی۔۔۔2اپریل2014ء
متحدہ قوموومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم محمو د آباد سیکٹر یونٹ 2کے کارکن آفتاب احمد خان کے والد مہتاب احمد ، ایم کیوایم سانگھڑ زون یونٹ1/Bکے کارکن محمد حنیف انصاری کی اہلیہ حنفیہ بیگم ، ایم کیوایم ہزارہ آرگنا ئزنگ کمیٹی لانڈھی سیکٹر یونٹ 5/Bکے کارکن وحید الزمان کے بھائی اسد زمان اور پختون آرگنائزنگ کمیٹی جمشید ٹاؤن یوسی 9کے کارکن غلام مصطفی کی دادی محترمہ سروری بی بی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کاا ظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)