متحدہ قو می موومنٹ کے ارکان سندھ اسمبلی کا خیبر پختونخوا کے گورنر کے پشاور اورکراچی کے متعلق بیان پر افسوس کا اظہار
ملک کے ہر شہری کی خواہش اور دعا ہے کہ صرف پشاور اور کراچی ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان میں امن و امان قائم ہو ، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی
ریاست کے اعلیٰ منصب پر فائز عہد ے داروسیع القلبی کا مظاہر ہ کریں اور ملک کی بہتری کے لیے متنارع بیانات سے اجتناب برتیں،حق پرست ارکان سندھ اسمبلی کی استدعا
کراچی ۔۔۔ 02اپریل2014ء
متحدہ قو می موومنٹ کے ارکان سندھ اسمبلی نے صوبہ خیبر پختونخوا کے گورنر کی جانب سے کراچی اور پشاور میں امن و امان کی صورتحال سے کے متعلق مضحکہ خیز بیان کو قابل افسوس قرار دیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے کہا ہے کہ گورنر خیبر پختونخواہ کو ملک و قوم کے وسیع تر مفاد کی خاطر اس قسم کے متنازع بیانات دینے سے اجتناب برتنا چاہئے ۔ حق پرست ارکان نے کہا کہ ہر محب وطن پاکستانی کی خواہش اور دعا ہے کہ صرف پشاور اور کراچی ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان میں امن و امان قائم ہو اور ملک کا ہر شہری محفو ظ طریقے سے زندگی بسر کر سکے ۔ حق پرست ارکان نے گورنر خیبر پختونخوا کے اس بیان کو تنگ نظری قرار دیا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ’’ اللہ نہ کرے کہ پشاور کے حالا ت کراچی جیسے خراب ہو جائیں ‘‘ ۔ حق پرست ارکان نے کہا ہے کہ ریاست کے اعلیٰ منصب پر فائز لوگوں کو وسیع القلبی کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ ملک بھر میں امن و امان سمیت دیگر مسائل کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے ۔