ایم کیوایم شاہ فیصل کے کارکن ثناء اللہ شہیدکوسینکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں میں شہداء قبرستان یاسین آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا
نمازجنازہ تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان، حق پرست ارکان اسمبلی، سیکٹر یونٹ ذمہ داران اورشہید کے عزیز اقارب کی شرکت
کراچی۔۔۔یکم اپریل2014ء
ایم کیوایم شاہ فیصل سیکٹر، یونٹ 109 کے کارکن ثناء اللہ ولد حبیب اللہ شہیدکوسینکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں میں شہداء قبرستان یاسین آباد میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ شہید کی نمازجنازہ شافیصل کالونی کی مقامی مسجد میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عادل خان، یوسف شاہوانی، رابطہ کمیٹی اظہار اور حق پرست ارکان اسمبلی ، ایم کیو ایم شاہ فیصل سیکٹر و یونٹ کے ذمہ داران و کارکنان ، ہمدردوں اور شہید کے عزیزواقارب نے شرکت کی۔شہید کا فاتحہ سوئم مورخہ 02؍ اپریل 2014ء بروز بدھ شاہ فیصل میں واقع مسجد قاردیہ میں بعد نماز ظہر تا عصر منعقد ہوگا۔