آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی کے نو منتخب صدرحمید ہارون، جنرل سیکریٹری سر مد علی سمیت دیگرارکان کو جناب الطاف حسین کی مبارک باد
امید ہے نو منتخب ارکان ملک میں آزادئ صحافت کے مثبت اظہار کو یقینی بنائیں گے، قائد تحریک الطاف حسین
لندن ۔۔۔ یکم اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس)کے حالیہ سالانہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے نو منتخب ارکان کو دلی مبارک باد پیش کی ہے ۔اپنے ایک تہنیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے اے پی این ایس کے نو منتخب صدر حمید ہارون، جنرل سیکریٹری سر مد علی اور دیگرارکان کومبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اوریہ امید ظاہر کی ہے کہ اے پی این ایس نو منتخب ارکان ملک میں صحافتی اداروں اور اخباری معیار کی بہتری ، آزادی صحافت کیلئے مثبت کردار ادا کریں گے ۔