گلشن اقبال بلاک 6میں واقع مدرسہ ستاریہ کے قریب بم دھماکے پر رابطہ کمیٹی اظہار مذمت
دہشت گرد عناصر ایک سوچھی سمجھی سازش کے تحت شہر کو فرقہ وارانہ فسادات کی آگ میں جھونکنا چاہتا ہے
بم دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے پردلی افسوس اظہار اور جلدو مکمل صحت یابی کے لئے دعا
کراچی:۔۔۔31؍مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6میں واقع مدرسہ ستاریہ کے قریب بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے پردلی افسوس اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گرد عناصر ایک سوچھی سمجھی سازش کے تحت شہر کو فرقہ وارانہ فسادات کی آگ میں جھونکنا چاہتا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے گور نر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ گلشن اقبال بلاک 6میں بم دھماکہ کا نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث دہشت گروں کو گرفتارکرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ۔