سابق حق پرست کونسلر شیر افگن عیسیٰ نگری اور کراچی تنظیمی کمیٹی کے رکن تراوش جعفری کی والدہ کنیزززہراکو وادی حسین میں سپرخاک کردیا گیا
مرحومین کی نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی،حق پرست عوامی نمائندوں اوردیگرذمہ داران وکارکنان کی شرکت
کراچی:۔۔۔31؍مارچ2014ء
ایم کیوایم عوامی مسائل کمیٹی کے رکن اور سابق حق پرست کونسلر شیر افگن مرحوم کوسینکڑوں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان عیسیٰ نگری قبرستان میں سپردخاک کر دیاگیاہے۔ اس سے قبل مرحوم کی نمازجنازہ بعدنمازامام ابوحنیفہ مسجدگلشن اقبال میں اداکی گئی نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیدامین الحق ، احمدسلیم صدیقی،کیف الواریٰ،حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی،عوامی مسائل کمیٹی کے انچارج واراکین،تنظیمی کمیٹی کے ارکان اورمختلف شعبہ جات کے ارکان سمیت گلشن اقبال سیکٹرکمیٹی ،علاقائی یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران،کارکنان،ہمدردوں اورمرحوم کے عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔
علاوہ ازیں ایم کیوایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی کے رکن تراوش جعفری کی والدہ کنیزززہراکو وادی حسین قبرستان سپرہائی وے میں سپرخاک کردیا گیاہے مرحومہ کی نمازجنازہ مسجدخیر العمل انچولی سوسائٹی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر صغیر احمد، سید شاکر علی،سیف یار خان، واسع جلیل ،حق پرست ارکان اسمبلی انور رضا نقوی ،افتخار عالم ،عدنان احمد، کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج و اراکین ، فیڈرل بی ایریا سیکٹر و یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران ،کارکنان،ہمدردوں اور مرحومہ کے عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اورمرحومہ کی مغفرت ،ان کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔