ایم کیوایم کے شعبہ خصوصی افراد کے لیگل ایڈوائزرنو ر الدین بھاوانی (منہ بھائی )کی علالت پر جناب الطاف حسین کا اظہارتشویش
حق پرست عوام نور الدین بھاوانی( منہ بھائی) کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے خصوصی دعائیں کریں،الطا ف حسین کی اپیل
لندن ۔۔۔30مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے شعبہ برائے خصوصی افراد PWDs Wingکے لیگل ایڈوئزر نور الدین بھاوانی (منہ بھائی) کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کر تے ہوئے انکی جلد و مکمل صحت کے لئے دعا کی ہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست عوام بالخصوص ماؤں، بزرگوں،نوجوانوں اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ نو رالدین بھاوانی (منہ بھائیٌ) کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کریں، واضح رہے ان دنوں نو ر الدین بھاوانی کراچی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔