مولانا سراج الحق کو جماعت اسلامی کا نیا امیر منتخب ہونے پرالطاف حسین کی مبارکباد
امید ہے کہ نئے امیرجماعت ، ایسی پالیسیاں تشکیل دیں گے جوذاتی وانفرادی خیالات کے بجائے ملک کے قومی واجتماعی مفادات کے مطابق ہوں گی
لندن۔۔۔30، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مولانا سراج الحق کو جماعت اسلامی کا نیا امیر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے امید ظاہر کی کہ نئے امیرجماعت ، پارٹی امور چلاتے وقت ایسی پالیسیاں تشکیل دیں گے جو ذاتی وانفرادی خیالات کے بجائے ملک کے قومی واجتماعی مفادات کے مطابق ہوں گی ۔