کوئٹہ نیو سریاب تھانے کے قریب بم دھماکے نتیجے میں معصوم بچی کے جاں بحق ہونے پر جناب الطاف حسین کااظہار افسوس
دھماکے میں زخمی ہونے والوں کیلئے جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا
لندن:29؍ مارچ 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کوئٹہ نیو سریاب تھانے کے قریب بم دھماکے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان بیان میں جناب الطا ف حسین نے دہشت گردوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والی بچی کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔ انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد اور مکمل صحتیابی عطا کرے ۔ (آمین)