ایم کیوایم سرجانی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 02کے کارکن شہید انور ملک کو شہد ا ء قبرستان
میں سواگواران کی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا
نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان حق پرست ارکان اسمبلی ، کارکنان و مرحوم کے عزیزوقارب کی شرکت
کراچی ۔۔۔۔29مارچ 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ سرجانی ٹاؤن سیکٹر یونٹ02کے کارکن انور ملک شہیدکوسینکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں میں شہداء قبرستان یاسین آباد میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ شہید کی نمازجنازہ جامع مسجد صدیقی اکبر سرجانی میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن کیف الوریٰ اور سیف یار خان ، کے ٹی سی علی شہباز ، نعمان ، ذاکر اور حق پرست رکن قومی عبدالوسیم خ و صوبائی اسمبلی عبداللہ شیخ ، ایم کیو ایم سرجانی سیکٹر و یونٹ کے ذمہ داران و کارکنان ، ہمدردوں اور شہید کے عزیزوقارب نے شرکت کی۔شہید کا فاتحہ سوئم مورخہ 30؍ مارچ 2014ء بروز اتوار جامع مسجد صدیق اکبر سرجانی میں بعد نماز ظہر تا عصر منعقد ہوگا ،جبکہ خواتین کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انتظام شہید کی رہائشگاہ سرجانی میں ہوگا