سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ محترمہ زرین مشرف کی علالت پر جناب الطاف حسین کا اظہار تشویش
حق پرست عوام وکارکنان سابق صدر کی والدہ محترمہ کی جلد و مکمل صحتیابی کے لیے خصوصی دعائیں کریں ،الطاف حسین کی اپیل
جنرل (ر)پرویزمشرف سے جناب الطا ف حسین کااظہارہمدردی ،والدہ کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا
لندن ۔۔۔۔ 29مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سابق صدر (ر)جنرل پرویز مشرف کی والدہ محترمہ زرین مشرف کی علالت پر تشویش کا اظہا ر کیا ہے اوران کی صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست عوام وکارکنان سے اپیل کی کہ وہ سابق صدر(ر)جنرل پرویز مشرف کی والدہ محترمہ زرین مشرف کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا ئیں کریں ۔جناب الطا ف حسین نے سابق صدر(ر)جنرل پرویزمشرف سے اظہارہمدردی کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ان کی والدہ کوجلدازجلدصحت یابی عطاکریں۔