ایک انتہا پسند تنظیم کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو دھمکی دیے جانے پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا سخت اظہار مذمت
دھمکی دینے والے عناصر کو ڈھونڈ نکالا جائے اور انہیں گرفتار کرکے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے۔ الطاف حسین
لندن ۔۔28مارچ 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایک انتہاپسندتنظیم کی جانب سے پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹوزرداری کو ایک خط کے ذریعے دھمکی دیے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے حکومت سندھ سے کہا کہ اس دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کرائی جائے اوردھمکی دینے والے عناصر کوڈھونڈنکالاجائے اورانہیں گرفتارکرکے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے۔