فیصل آباد کے بھٹہ مزدوروں کے جائز مطالبات پر فی الفور توجہ دی جائے۔ متحدہ قومی موومنٹ
اس جدید دور میں بھی پنجاب میں بھٹہ مزدور اور انکے اہل خانہ غلاموں کی سی زندگی گزار رہے ہیں
یہ امر افسوسناک ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ان کے مطالبات پر توجہ نہیں دی جارہی ہے
فیصل آباد کے بھٹہ مزدوروں سے ایم کیوایم کا مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار
جائز حقوق کی جدوجہد میں ایم کیوایم بھٹہ مزدوروں کے ساتھ ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
کراچی۔۔۔ 28 مارچ 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ فیصل آبادکے بھٹہ مزدوروں کے جائزمطالبات پر فی الفور توجہ دی جائے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج کے اس جدیددورمیں بھی پنجاب میں بھٹہ مزدور اورانکے اہل خانہ غلاموں کی سی زندگی گزار رہے ہیں، آج صورتحال یہ ہوگئی ہے کہ فیصل آبادکے یہ بھٹہ مزدورناانصافیوں اورزیادتیوں کے خلاف سڑکوں پر احتجاج اور دھرنا دینے پر مجبور ہوگئے ہیں لیکن یہ امر افسوسناک ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ان کے مطالبات پرتوجہ نہیں دی جارہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیاکہ فیصل آبادکے بھٹہ مزدوروں کے جائزمطالبات پر فی الفورتوجہ دی جائے اوران کی شکایات دورکی جائیں۔رابطہ کمیٹی نے بھٹہ مزدوروں سے مکمل یکجہتی اورہمدردی کااظہارکیااورانہیں یقین دلایاکہ جائزحقوق کی جدوجہد میں ایم کیوایم ان کے ساتھ ہے۔