ایم کیو ایم کے سوگوار کارکنان سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔۔27مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم محمود آباد سیکٹر یونٹ UC-4/Aکے کارکن محمد علی صدیق کے والدمحترم محمد صدیق ، اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے جوائنٹ انچارج محمد سلیم کی ذوجہ محترمہ شہناز بیگم ، پاک کالونی سیکٹر یونٹ 186کے کارکن آفتاب کی والدہ محترمہ کبیرن بیگم اور اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 120کے کارکن ناصر علی کی والدہ محترمہ غلام زہرہ کے انتقال پر سوگوار کارکنان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے سوگواران سے اظہار ہمدردی کیا ہے اور اس موقع رابطہ کمیٹی نے دعا کی ہے کہ اللہ رب العزت تمام مرحومین کے گناہ معاف فرما کر انھیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین ثمہ آمین)