ایم کیوایم سرجانی ٹاؤن سیکٹرکے کارکن ذوالفقارحیدرکے قتل پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
ذوالفقارحیدرکاقتل شہرکاامن خراب کرنے کی سازش کاحصہ ہے،رابطہ کمیٹی
شہرمیں ٹارگٹڈآپریشن کے باوجودایم کیوایم کے کارکنان کے قتل کے واقعات لمحہ فکریہ اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہیں
شہید ذوالفقار حیدر کو نیو کراچی نمبر 6کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
نماز جنازہ و تدفین میں ایم کیو یم ر ابطہ کمیٹی کے ارکان سیف یار خان اور گلفراز خان خٹک کی شرکت
کراچی:۔۔۔25، مارچ،2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم سرجانی ٹاؤن سیکٹریونٹ05کے کارکن ذوالفقارحیدرولدولی محمدکوموٹرسائیکل سواردہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کرکے قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور ذوالفقارحیدرکے قتل کوشہرکاامن خراب کرنے کی سازش کاتسلسل ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ امن دشمن عناصر شہر کا امن خراب کرنے کیلئے تسلسل کے ساتھ ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردوں کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں جبکہ شہرمیں جرائم پیشہ عناصر،بھتہ خوراوردہشت گردوں کے خلاف جاری ٹارگٹڈآپریشن کے باوجودایم کیو ایم کے کارکنان اورہمدردوں کوبے دردی سے قتل کیاجاچکاہے تاہم آج تک کوئی ایک دہشت گرد گرفتار نہیں کیاجاسکاجوٹارگٹڈآپریشن میں ملوث پولیس ودیگرقانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ذوالفقار حیدر کا بہیمانہ قتل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے ذوالفقارحیدرشہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ذوالفقارحیدرشہیدکی مغفرت اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے ۔رابطہ کمیٹی نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ ایم کیو ایم سرجانی ٹاؤن سیکٹرکے کارکن ذوالفقارحیدر سمیت ایم کیوایم کے کارکنان اورہمدردوں کے قتل کے واقعات کانوٹس لیاجائے اورشہرکاامن خراب کرنے والے دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے ۔علاوہ ازیں ذوالفقارحیدرشہیدکوسینکڑوں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان صدیق آبادنیوکراچی نمبر6کے قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔شہیدکی نمازجنازہ بعدنمازظہرین امام بارگاہ انچولی میں اداکی گئی ،نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیف یارخان،گلفرازخان خٹک،حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان،سرجانی ٹاؤن سیکٹرکمیٹی کے ارکان ،علاقائی یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران،کارکنان،ہمدردوں اور شہید کے عزیزو اقارب نے شرکت کی ۔