ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی اور حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کاسول اسپتال اور ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ کا دورہ کیا
یوسف شاہوانی کے ہمراہ جانیوالے وفدنے سول اسپتال میں زیرعلاج گڈانی کوچ ھادثے کے زخمیوں کی عیادت کی اوران کی خیریت دریافت کی
مسافر بس حادثے میں جاں بحق افرادکے لواحقین سے ایم کیوایم کے وفدکی ملاقات حادثے پرقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے افسوس کااظہار
کراچی ۔۔۔ 22مارچ2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی کے ہمراہ منتخب حق پرست عوامی نمائندوں پرمشتمل وفدنے سول اسپتال کادورہ کیااورگڈانی میں خوفناک حادثے میں جھلس کرزخمی ہونیوالے مسافروں کی عیادت کی اوران کی خیریت دریافت کی۔وہ کچھ دیروہاں رہے اورانہوں نے ڈیوٹی پرمامورڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل اسٹاف کے ارکان کو ہدایت کی کے وہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کی کوئی کمی باقی نہ رکھیں۔قبل ازیں انہوں نے ایدھی سردخانے سہراب گوٹھ کادورہ کیااور جا ں بحق ہونے والے تمام مسافروں کے سوگوار لواحقین سے ملاقات کی اورقائدتحریک جناب الطا ف حسین کی جانب سے سوگوارلواحقین سے دلی افسوس اورہمدردی کااظہارکیا۔ایم کیوایم کے وفدمیں حق پرست سابق سینیٹرڈاکٹر محمدعلی بروہی،اراکین اسمبلی شیخ صلاح الدین ،کامران احمد،انور رضا اور خالدبن ولایت ، ایم کیوایم کے مختلف یونٹس و سیکٹرز کے ذمہ داران وکارکنان بھی شامل تھے ۔اس موقع پر یوسف شا ہوانی نے قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے ہولناک ٹریفک حادثے کی مذمت کی اور حادثے میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے لواحقین کو الطاف حسین کی جانب سے ہمدردی کا پیغا م پہنچایا۔ اس موقع پر دورہ کرنے والے ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان نے ہولناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افرادکی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعائیں بھی کیں ۔