مری کے قریب سالگراں کے مقام پر وین کھائی میں گر جانے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق و زخمی ہونے پرجناب الطاف حسین کااظہار افسوس
ملک بھر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے ٹھوس ومثبت اقدامات کئے جائیں، جناب الطاف حسین کا مطالبہ
کراچی۔۔۔23مارچ 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مری کے قریب سالگراں کے مقام پر وین کھائی میں گر جانے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق و زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے جاں بحق ہونے والے افراد کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور زخمیوں کے جلد و مکمل صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے ٹھوس ومثبت اقدامات کئے جائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو ضیائع ہونے سے بچایا جاسکے۔