پاکستان پوسٹ آفس سی بی اے الیکشن میں ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے امیدواروں کی بھر پور اور واضح اکثریت سے کامیابی
کامیابی کے بعد نومنتخب عہدیداران ادارے کے محنت کشوں کے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں مبارکباد دینے کیلئے پہنچے
رابطہ کمیٹی کے اراکین نے محنت کشوں کا خیر مقدم کیا اور انہیں کامیابی پر جناب الطاف حسین کی جانب سے مبارکباد پیش کی
ایم کیوایم لیبر ڈویژن محنت کشوں کو سہارا فراہم کرنے کے طور پر جانی پہچانی جاتی ہے، کنور نوید جمیل کا مبارکباد
دینے کیلئے آنے والے محنت کشوں کے اجتماع سے خطاب
کراچی ۔۔۔23، مارچ2014ء
پاکستان پوسٹ آفس میں گزشتہ روز ہونے والے ’’سی بی اے ‘‘کے الیکشن میں متحدہ قومی موومنٹ لیبر ڈویژن کے امیدواروں نے بھر پور اور واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔سی بی اے الیکشن میں کامیاب ہونے والے نومنتخب عہدیداران مبارکباد دینے کیلئے ادارے کے محنت کشوں کے ہمراہ خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد پہنچے جہاں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کنور نوید جمیل ، امین الحق ، توصیف خانزادہ ، عادل خان اور انچارج لیبر ڈویژن کاظم رضا نے ان کا خیر مقدم کیا اور انہیں بھر پور کامیابی حاصل کرنے پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی ۔ سی بی اے کے نومنتخب عہدیداران نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ پرجوش انداز میں قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے لگارہے تھے ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل نے پاکستان پوسٹ آفس سی بی اے کے نومنتخب عہدیداران اور محنت کشوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم لیبر ڈویژن نے نجی اور سرکاری اداروں میں محنت کشوں کے جائز حقوق کیلئے نہ صرف آواز بلند کی ہے بلکہ محنت کشوں کے جائز حقوق کیلئے عدالتی اور قانونی راستے بھی اختیار کئے اورمحنت کشوں کے حقوق پر کسی قسم کی سودے بازی کرکے راہِ فرار کا عمل کبھی اختیار نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ آج ایم کیوایم لیبر ڈویژن محنت کشوں کو سہارا فراہم کرنے کے طور پر جانی پہچانی جاتی ہے ۔کنو ر نوید جمیل نے پاکستان پوسٹ آفس سی بی اے الیکشن میں کامیاب ہونے والے نومنتخب عہدیداران کو تلقین کی وہ ادارے کی ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ محنت کشوں کے مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت کا مظاہرہ نہ کریں اور اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں ۔ اس موقع پر ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے جوائنٹ انچارجز اور اراکین بھی موجود تھے ۔ دریں اثناء نومنتخب عہدیداران اور محنت کشوں نے ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے انچارج کاظم رضا اور اراکین کے ہمراہ جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم کے شہداء کی یاد میں تعمیر کی گئی ’’یادگارِ شہدائے حق ‘‘ پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ اس موقع پر انہوں نے شہداء کو زبردست سلام عقیدت پیش کیا اور ان کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی ۔