T20کے ورلڈ کپ میں آسڑیلیا کے خلاف پاکستان کی شاندار کامیابی پر پوری قوم اور کرکٹ ٹیم کو الطاف حسین کا مبارکباد
یوم پاکستان کے موقع پر جیت کرقوم کے جذبے اور خوشی کو دوبالاکر دیا ہے
امید ہے پاکستانی ٹیم اسطرح جیت کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے پوری قوم کو خوشیا ں دیتے رہے گی ، الطا ف حسین
لندن۔۔۔23مارچ 2014ء
متحدہ قومی موومنت کے قائد جناب الطا ف حسین نے T20کے ورلڈ کپ میں آسڑیلیا کے خلاف پاکستان کی شاندار کامیابی پر پوری قوم اور کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ ایک تہنیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ یوم پاکستان کے موقع پرقومی کر کٹ ٹیم نے میچ جیت کرقوم کے جذبے اور خوشی کو دوبالا کر دیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہرکی ہے کہ پاکستانی ٹیم اسطرح جیت کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے پوری قوم کو خوشیاں دیتے رہے گی۔