23مارچ یوم پاکستان کے مو قع پر ایم کیو ایم کے شعبہ برائے خصوصی افراد (PWD Wing)
کے تحت 23مارچ ’’ میرا پاکستان سب کاپاکستان‘‘ کے عنوان سے ملّی پروگرام منعقد کیا جائے گا ۔
میرا پاکستان سب کاپاکستان‘‘ پروگرام لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہوگا
ملّی پروگرام میں ملک بھرسے خصوصی افراد کی نمائندہ سماجی تنظیمیں شرکت کریں گی
کراچی ۔۔۔ 21مارچ2014ء
23مارچ یوم پاکستان کے مو قع پر متحدہ قومی موومنٹ کے شعب�ۂ برائے خصوصی افراد (Person with Disabilities wing)کے تحت مورخہ23مارچ 2014ء بروز اتوار لال قلعہ گرؤانڈ عزیز آباد میں ’’ میرا پاکستان سب کا پا کستان ‘‘کے عنوان سے پروگرام منعقد ہوگا ۔ ملّی پروگرام میں ملک بھرسے خصوصی افراد کی نمائندہ سماجی تنظیمیں ،خصوصی افراد سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے ۔پاکستان کے قومی دن کے موقع پر منعقد کئے جانے والے پروگرام میں قومی اور ملی نغمے پیش کئے جائیں گے جبکہ بچوں کیلئے مختلف نوعیت کے پروگرامز بھی ترتیب دیئے گئے ہیں ۔اس مو قع پرمختلف این جی اوز کی جانب سے اسٹالز بھی لگائے جائیں گے ۔ پروگرام کا آغاز اتوار کی صبح 11بجے سے شروع اور پر وگرام کا اختتام شام 6بجے تک جاری رہیگا ۔