ایم کیو ایم پی آئی سیکٹر کے کارکن یاور عباس شہید اورقصبہ علیگڑھ سیکٹر کے کارکن شمشاد حیدر شہید کی فاتحہ سوئم کے سلسلے میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اجتماع بعد نماز جمعہ تا عصر امام بارگاہ شاہ نجف اور جامع مسجد خضر اورنگی ٹاؤن میں منعقد ہوا ۔
قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماع میں رابطہ کمیٹی کے ارکان ، حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان، ایم کیو ایم کے کارکنان کے علاوہ شہید کے عزیزواقارب نے کی بڑی تعداد میں شرکت۔
قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماع میں شہداء کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کرائی گئی
کراچی ۔۔21؍ مارچ 2014ء
ایم کیو ایم پی آئی سیکٹر یونٹ 58کے کارکن یاور عباس شہید اور ایم کیو ایم قصبہ علیگڑھ سیکٹر یونٹ 131شمشاد حیدر شہید کی فاتحہ سوئم کے سلسلے میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اجتماع بعد نماز جمعہ تامغرب امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن کوارٹر ، جامع مسجد خضر اورنگی ٹاؤن ، میں منعقد ہوا ۔ قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماع میں ایم کیو ایم کے شہید کارکنان کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کرائی گئی ۔قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماع میں میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ، ڈاکٹر صغیر ، شاکر علی ، رشید گوڈیل ، گلفراز خان خٹک، وسیم اختر ، کراچی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج و اراکین ، حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، محبوب عالم ، اقبال قادری ، ارتضیٰ فاروقی ،عدنان احمد ،مظاہر امیر ، سیف الدین خالد ، معاون رابطہ کمیٹی اظہار احمد خان ، ایم کیو ایم پی آئی ، قصبہ علیگڑھ سیکٹر کے و مقامی یونٹ کے ذمہ داران و کارکنان ، ایم کیو ایم کے ہمدردوں اور شہیداء کے عزیزوقارب نے بڑی تعداد می شرکت میں۔ فاتحہ سوئم میں ایم کیو ایم کے شہید یاور عباس ، شہید اور شمشاد حیدر شہید کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی گئی ۔
علاوہ ازیں ایم کیو ایم لائنز ایریا سیکٹر یونٹ 197کے کارکن عبدالجبار شہید چہلم کا اجتماع بعد نماز جمعہ تا مغرب شہید رہائشگاہ لائنز ایریا میں منعقد ہوا ۔ چہلم کے سلسلے میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی ۔ قرآن خوانی و فاتحہ خواتی کے اجتماع میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین واسع جلیل ، اشفاق منگی ، کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج ڈاکٹر ندیم احسان ، اراکین تنظیمی کمیٹی ، حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی علی رضا عابدی ، ارشد وہرہ، ایم کیو ایم لائنز ایریا سیکٹر و مقامی یونٹ کے ذمہ داران و کارکنان ، ایم کیو ایم کے ہمدردوں کے علاوہ شہید کے عزیزواقارب نے بڑی تعداد میں شرکت ۔قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماع میں میں ایم کیو ایم کے شہید کارکن عبدالجبار شہید کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کرائی گئی ۔