سندھ میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے نے ملک باالخصوص سندھ بھر میں جمہوریت اورسیاسی رواداری کو استحکام بخشا ہے، اراکین سینیٹ ایم کیوایم
سپریم کورٹ کے فیصلے نے بلدیاتی انتخابات پر دانستہ طور پر پھیلائے گئے منفی رجحان اور اعتراضات کوختم کردیا ، اراکین سینیٹ ایم کیوایم
سندھ میں بلدیاتی حلقہ بندیوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ اور بلدیاتی انتخابات کرانے کے احکامات خوش آئند ہیں ، اراکین سینیٹ ایم کیوایم
سپریم کورٹ کے تاریخ ساز فیصلے کے ثمرات ،جمہوریت کو استحکام بخشیں گے ، اراکین سینیٹ ایم کیوایم
کراچی ۔۔۔21، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین سینیٹ نے سندھ میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے تاریخ ساز فیصلے پر سندھ بھر کے مظلوم عوام کودلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی حلقہ بندیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے نے ملک باالخصوص سندھ بھر میں جمہوریت اور سیاسی رواداری کو نہ صرف استحکام بخشا ہے بلکہ جمہوریت اور اس کی نرسری بلدیاتی نظام اور اس کے تحت ہونے والے بلدیاتی انتخابات پر دانستہ طور پر پھیلائے گئے منفی رجحان اور اعتراضات کوختم کردیا ہے اور بلدیاتی نظام اور بلدیاتی انتخابات کے آئین و قانون کے مطابق انعقاد کے سنہری اصولوں کو وضع کردیا ہے جس پر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سمیت تمام جج صاحبان زبردست مبارکباد اور خراج تحسین کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ، غیر آئینی اور من مانی بلدیاتی حلقہ بندیاں کو کالعدم قراردینا ، بلدیاتی حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کودینا اور آئینی مدت میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے سپریم کورٹ کے احکامات نہ صرف خوش آئند ہیں بلکہ سپریم کورٹ کے تاریخ ساز فیصلے کے ثمرات جمہوریت کو استحکام بخشیں گے اور عوام الناس کو نچلی سطح تک جمہوریت کے ثمرات پہچانے کا سبب بنیں گے ۔حق پرست اراکین سینیٹ نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو ملک بھر کے مظلوم عوام کی فتح اور ایم کیوایم کے مؤقف کی سچائی بھی قرار دیا ۔