حق پرست رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی کے نومولود صاحبزادے کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن ۔۔۔20مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حق پرست رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی کے نومولود صاحبزادے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے ریحان ہاشمی ان کی اہلیہ سمیت تمام سواگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ سواگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاء کرے۔(آمین )