قائد تحریک الطاف حسین سے رابطہ کمیٹی کے رکن عامرخان کی لندن میں ملاقات
ملاقات میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت بھی موجودتھے
ایم کیوایم ، فرسودہ جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ کرکے غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی قائم کرنا چاہتی ہے ، الطاف حسین
تمام ذمہ داران کو مزید محنت ولگن، مستقل مزاجی اور ثابت قدمی سے حق پرستی کے پیغام کو عام کرنا ہوگا، الطاف حسین
لندن۔۔۔20،مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین سے رابطہ کمیٹی کے رکن عامرخان نے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت بھی موجود تھے ۔ جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چونکہ ایم کیوایم، غریب ومتوسط طبقہ کی نمائندہ جماعت ہے اور ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ کرکے غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی قائم کرنا چاہتی ہے لہٰذا ایم کیوایم کے تمام رہنماؤں، ذمہ داروں اورکارکنوں کو مزید محنت ولگن، مستقل مزاجی اور ثابت قدمی سے حق پرستی کے پیغام کوملک بھر میں عام کرناہوگا ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان نے جناب الطاف حسین کو ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔