ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کی لاشیں برآمد ہونے کی اطلاعات پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش
کراچی ۔۔18مارچ 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے میڈیا پر ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کی لاشیں برآمد ہونے کی اطلاعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایم کیوایم کے کئی کارکنان گزشتہ کئی دنوں سے لاپتہ ہیں اور میڈیا پر اس قسم کی اطلاعات بھی ہیں کہ بعض مقامات پر پائی جانے والی لاشوں کی شناخت ایم کیوایم کے کارکنوں کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے ان اطلاعات پر سخت تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے ان اطلاعات کی تصدیق کی جارہی ہے اور تفصیلات اکھٹی کی جارہی ہیں اس سلسلے میں کل برو ز بدھ تفصیلی مؤ قف بیان کیا جائے گا ۔