صوفیاء کرام کانفرنس کی ویڈیو فلم ریلیز کرنے پر ایم کیوایم ویڈیو سیکشن کے ارکان کو جناب الطاف حسین کا خراج تحسین
لندن ۔۔18مارچ 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے لاہور میں صوفیاء کرام کانفرنس کی ویڈیوفلم ریلیز کرنے پر شعبہ اطلاعات کے ویڈیو سیکشن کے ایک ایک رکن کو زبردست خراج تحسین اور شاباش دی ہے۔ یہ بات انہوں نے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم کے 30ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں میں منعقدہ بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔