عوام خصوصاً مخیر حضرات تھر کے متاثرین کیلئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرائیں ، الطاف حسین کی اپیل
تھر اس وقت قحط زدہ بنا ہوا ہے جہاں خشک سالی، اجناس کی عدم دسیتابی،اور خطرناک بیماریوں کی بنا پر سینکڑوں معصوم بچوں کی ہلاکتیں ہوچکی ہیں، الطا ف حسین
ہزاروں متاثرین علاج ومعالجہ او رروزمررہ کی اشیاء کے منتظر ہیں،جبکہ ہزاروں متاثرین نقل مکانی کرنے پر مجبو ر ہیں
عطیات خدمت خلق فاؤنڈ یشن کے مرکزی دفتر فیڈرل بی ایر یا بلاک 14میں جمع کر ائے جائیں
لندن ۔۔18مارچ 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے 30ویں یوم تاسیس کے موقع پر جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد ہ بہت بڑے اجتماع کے شرکاء سے خطاب کے دوران عوام بالخصوص مخیر حضرات سے پر وز اپیل کی ہے کہ وہ تھر کے متاثرین کیلئے زیاد ہ سے زیادہ عطیات ایم کیوایم کے فلاحی ادار خدمت خلق فاؤنڈیشن میں جمع کرائیں ۔جناب الطا حسین نے کہا کہ تھر اس وقت قحط زدہ بنا ہوا ہے جہاں خشک سالی، اجناس کی عدم دسیتابی،اور خطرناک بیماریوں کی بنا پرسینکڑوں معصوم بچوں کی ہلاکتیں ہوچکی ہیں، اور ہزاروں متاثرین علاج ومعالجہ او رروزمررہ کی اشیاء کے منتظر ہیں،جبکہ ہزاروں متاثرین نقل مکانی کرنے پر مجبو ر ہیں ۔میری ملک بھر کے عوام خصوصاً مخیر عوام سے پروز اپیل ہے کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت اور متاثرین کی امداد کیلئے دل کھو ل کر حصہ لیں اس سلسلے میں غزائی اجناس ،ملبوسات ،ادویات ،بچوں کے دودھ ،پیمپرز، بسکٹ، اوردیگر روزمررہ کی اشیاء خرد ونوش ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی آفس واقع فیڈر بی ایر یا بلا ک 14میں زیادہ سے زیادہ جمع کر کے اس کار خیر میں حصہ لیں ۔