قائدتحریک الطاف حسین کی ہدایت کی روشنی میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت تھرپارکرمیں قحط ذدہ عوام کی امداد کاسلسلہ جاری ہے
سینیٹرنسرین جلیل اورشاکرعلی نے اپنی نگرانی میں قحط متاثرین کی امدادکیلئے لاکھوں روپے مالیت کے مزیددوٹرک امدادی سامان تھرپارکرروانہ کیے
امدادی سامان میںآٹا،چاول،دالیں،مصالحہ جات،نمک،مرچ،گھی،تیل،شکر،چائے کی پتی اورخشک دودھ پرمشتمل راشن بکس
ضروریات زندگی کی اشیاء صرف ،پینے کاصاف پانی اوربھاری مقدارمیں جان بچانے والی ادویات شامل ہیں
کراچی ۔۔۔18، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کی ہدایت کی روشنی میں فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے تھرپارکرمیں قحط سالی سے متاثرہ عوام کی امدادکاسلسلہ جاری ہے .اس سلسلے میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے لاکھوں روپے مالیت کی خشک اجناس،روزمرہ زندگی کی اشیاء صرف اورجان بچانے والی ادویات ٹرکوں کے ذریعے تھرکے عوام تک پہنچائی جارہی ہے ۔گذشتہ روزخدمت خلق فاؤنڈیشن کے صدردفترواقع فیڈرل بی ایریاسے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی رکن سینیٹرنسرین جلیل اورسیدشاکرعلی نے امزیددوٹرک امدادی سامان تھرپارکرکیلئے روانہ کئے جن میںآٹا،چاول،مختلف اقسام کی دالیں،مصالحہ جات، نمک،مرچ،گھی ،تیل، شکر،چائے کی پتی اورخشک دودھ پرمشتمل راشن کے مکمل بکس،روزمرہ ضرورت زندگی کی دیگراشیاء صابن،ٹوتھ پیسٹ،کپڑے دھونے کاپاؤڈراورمنرل واٹرسمیت بھاری مقدارمیں جان بچانے والی ادویات شامل ہیں۔اس موقع پرایم کیوایم کے دیگرذمہ داران اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاربھی موجودتھے۔