ایم کیو ایم سر جا نی سیکٹر کے کارکن سید برکت علی کے انتقال پر جنا ب الطاف حسین کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔ 17مارچ2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد جنا ب الطاف حسین نے ایم کیو ایم سرجانی سیکٹر یونٹ 7کے کارکن سید برکت علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جنا ب الطاف حسین نے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تما م کارکنا ن آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جنا ب الطاف حسین نے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات ، انکی مغفرت اورسوگوار لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔(آمین)