ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ممتازعالم دین مولانااسددیوبندی سے فون پر گفتگو، گھرپر ہونے والی ڈکیتی کے واقعہ پر ہمدردی کااظہارکیا
مولانااسددیوبندی کی رہائش گاہ پر ڈکیتی کی واردات میں ملوث جرائم پیشہ عناصرکوفی الفورگرفتارکیاجائے ۔الطاف حسین
ڈکیتی کی واردات پراظہارہمدردی اور رابطہ کمیٹی ، علماء کمیٹی اوردیگرذمہ داران کے گھرپر اظہاریکجہتی کیلئے
آنے پرقائدتحریک الطاف حسین سے مولانااسددیوبندی کااظہار تشکر
لندن۔۔۔16، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ممتازعالم دین مولانااسددیوبندی سے فون پر گفتگوکی اوران سے گزشتہ روزان کے گھرپر ہونے والی ڈکیتی کے واقعہ پر ہمدردی کااظہارکیا۔ جناب الطاف حسین نے مولانااسددیوبندی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اس واقعہ پر ایم کیوایم کی پوری قیادت آپ سے ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکرتی ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مولانا اسد دیوبندی کی رہائش گاہ پر ڈکیتی کی واردات کی فوری تحقیقات کرائی جائے اوراس میں ملوث جرائم پیشہ عناصرکوفی الفور گرفتار کیا جائے ۔ مولانااسددیوبندی نے انکے گھرپر ہونے والی ڈکیتی کے واقعہ پر ہمدردی کااظہارکرنے اورایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، علماء کمیٹی اوردیگر ذمہ داران کے گھرپر اظہاریکجہتی کے لئے آنے پر دلی تشکرکااظہارکیااورجناب الطاف حسین کی صحت کیلئے دعاکی۔