ایم کیوایم لائنز ایریا سیکٹر کے کارکن عبد الجبار کے بہیمانہ قتل کے واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا وزیر اعظم نواز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور پولیس و رینجرز کے حکام سے مطالبہ
عبد الجبار کے بہیمانہ قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے
عبد الجبار شہید کے لواحقین سے الطاف حسین کا اظہار تعزیت
لندن۔۔۔15، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم لائنزایریاسیکٹریونٹ 197کے کارکن عبدالجبار کی شہادت کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے اور شہیدکارکن کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ عبدالجبارکے بہیمانہ قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے وزیراعظم میاں نوازشریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان، گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد، وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اور پولیس ورینجرزکے حکام سے مطالبہ کیاکہ عبدالجبارکے بہیمانہ قتل کے واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔ جناب الطاف حسین نے عبدالجبارشہیدکے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جبار شہید کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کوصبر جمیل عطا کرے۔