ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹر کے کارکن کے والد کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی۔۔۔ 15مارچ7 2014ء
متحدہ قومی موو منٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹر یونٹ 64کی یونٹ کمیٹی کے رکن عامر محمود کے والد سید محمود حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس ک اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے اظہار و ہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران صبرجمیل عطاکرے ۔