پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ہندو برادری کو ان کے مذہبی تہوار ’’ہولی ‘‘ کی جناب الطاف حسین کی جانب سے مبارکباد
ایک دوسرے کے مذہبی تہواروں کا احترام کرکے ہی احترام انسانیت کو فروغ اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیاجاسکتا ہے ، الطاف حسین
ہولی کے تہوار کے موقع پر ہندو برادری اپنی عبادات اور دعاؤں میں ملک میں قیام امن ، دہشت گردی کے خاتمے اور
ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کرے ، الطاف حسین
لندن۔۔۔15، مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ہندو برادری کو ان کے مذہبی تہوار ’’ہولی ‘‘ کی دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دنیا کے تمام مذاہب میں امن ، محبت ، آپس میں بھائی چارے اور احترام انسانیت کا درس ملتا ہے اورسازش کے تحت پیدا کی گئی مذہبی منافرت سے نکل کر اپنی ا پنی مذہبی تعلیمات کے مطابق ایک دوسرے کے تہواروں کا احترام کرکے ہی احترام انسانیت کو نہ صرف فروغ دیاجاسکتا ہے بلکہ بین المذاہب ہم آہنگی کو بھی قائم کیاجاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہندو برادری کا تہوار ’’ہولی‘‘ خوشیوں کا تہوار ہے اور اس خوشی کے تہوار کے موقع پر ہندو برادری سے میری اپیل ہے کہ وہ اپنی عبادات اور دعاؤں میں ملک میں قیام امن ، دہشت گردی کے خاتمے اور ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کریں ۔