ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو ورکرز کی حفاظتی ڈیوٹی پر مامور دو پولیس اہلکاروں کے قتل کی شدید الفا ظ میں مذمت
افسوس ناک واقعے میں ملوث درندہ صفت عناصر کو فی الفور گرفتار کیا جائے، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا قتل ہونے والے پولیس اہلکاروں کے سوگواران سے اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔ 11مارچ 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کنڈی عمر خان میں پولیو ورکرز کی حفاظتی ڈیوٹی پر ماموردو پولیس اہلکاروں کے قتل کی شدید الفا ظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ نامعلوم ہشتگردوں کی جانب سے اس سے قبل بھی پولیو کے قطرے پلانے والے رضاکاروں اور انکی حفاظت پر مامور سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایاجا تا رہا ہے جو کہ قابل افسوس ہے۔ رابطہ کمیٹی نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیو کے قطرے پلانے والے رضاکاروں اور پولیو ورکرز کی حفاظتی مہم کی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔رابطہ کمیٹی نے پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے قتل پر تعزیت کا اظہار کیا ۔رابطہ کمیٹی نے دعا کی اللہ تعالی پولیس اہلکاروں کی مغفرت فرمائے سوگواران کو صبر جمیل عطا کر ے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان محمد میاں نوازشریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک سے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس افسوس ناک واقعے میں ملوث درندہ صفت عناصر کو فی الفور گرفتا ر کرکے انہیں قرار واقعی سزا د ی جائے۔