ایم کیوایم نارتھ ناظم آباد سیکٹر کے کارکن عطرت حسین رضوی کے بہیمانہ قتل پرایم کیوایم قائد الطاف حسین کا اظہار مذمت
ایم کیوایم کے کارکن عطرت حسین رضوی شہید کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ الطاف حسین
عطرت حسین رضوی شہید کے لواحقین سے قائد تحریک الطاف حسین کا اظہار تعزیت
لندن۔۔۔10 مارچ 2014 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم نارتھ ناظم آبادسیکٹر کے کارکن عطرت حسین رضوی کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے اورحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عطرت حسین رضوی شہید کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے عطرت حسین رضوی شہید کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ عطرت حسین رضوی شہید کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔