گورنمنٹ ٹیچر ایسو سی ایشن بلو چستان کے اساتذہ کی بھوک ہڑتال پر رابطہ کمیٹی کا اظہار تشویش
بلوچستان حکومت اساتذہ کے جائز مطالبات کو فی الفور منظور کرکے ان کی شکایات کا ازالہ کرے، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔10مارچ2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گورنمنٹ ٹیچر ایسو سی ایشن بلو چستان کے اساتذہ کی جانب سے بھوک ہڑتال پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے اساتذہ کرام سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے ۔اساتذہ کی جانب سے کی جانے والی ہڑتال نے بلوچستان کے ہزاروں طالب علموں کو ذہنی پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔رابطہ کمیٹی نے حکومت بلوچستان اورارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ و ہ گورنمنٹ ٹیچر ایسوسی ایشن بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کے جائز مطالبات کو فی الفور منظور کرکے ان کی شکایات کا ازالہ کریں۔